اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کی فضائیہ کے حملے میں صوبہ دمشق کے نواحی علاقے ميں دہشت گردوں کے کئی سرغنہ مارے گئے ہیں۔ ریف دمشق میں دہشتگردوں کے اڈے پر شامی فضائیہ کے حملے میں النصرہ محاذ اور احرارالشام نامی دہشتگرد گروہوں کے ستائيس سرغنہ ہلاک ہوگئے ہيں جبکہ جبھۃ النصرہ کا امیر عبدالرحمان ناصیف زخمی ہوگیا ہے۔ درایں اثنا شامی فوج کی مختلف کاروائیوں میں سو سے زيادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے سنیچر کے دن ملک کے جنوبی علاقوں میں بیرونی ممالک کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف الگ الگ کاروائیوں میں ایک سو سترہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ اس رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی صوبے کے مسحرہ گاؤں اور القنیطرہ کے سوق الجیشی اہیمت کے حامل علاقے میں فوج کی کاروائي میں القاعدہ سے وابستہ جبھۃ النصرہ کے بیالیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہيں جبکہ چالیس دہشتگرد جنوب مغربی صوبے درعا میں واقع ابطح دیہات میں فوج اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ میں مارے گئے۔ شامی فوج نے سنیچر کو صوبہ درعا کے داعل شہر میں بھی تیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
.......
/169